بجلی مزید مہنگی، صارفین کو سکتہ، بل ادائیگی بڑا ٹاسک

بجلی مزید مہنگی، صارفین کو سکتہ، بل ادائیگی بڑا ٹاسک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگو منڈی(نامہ نگار) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں آئے روز اضافہ سے عوام کے لیے بجلی کے بل ادا کرنا نا ممکن ہوتا جا رہا ہے اور صارفین حیران و پریشان ہیں کہ وہ اپنا کچن چلائیں یا بجلی کا بھاری بل ادا کریں جبکہ بلوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے میپکو آفسران آئے دن اپنے اپنے حلقوں میں ریکوری میٹنگ کر کے آفیسرز اور فیلڈ سٹاف پر برہمی کا اظہار (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
کرتے ہوئے ان کو بلوں کی وصولی کی سخت ہدایات جاری کرتے ہیں اور یہ ملازمین اپنے دفاتر میں ڈیوٹی کرنے کی بجائے سارا سارا دن بجلی کے بلوں کی وصولی کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں میپکو سرکل وہاڑی میں کسان اتحاد نے حکومت کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا وعدہ پورا نہ کرنے کی وجہ سے مبینہ طور پر زرعی اور گھریلو صارفین کو بلوں کی ادائیگی سے مبینہ طور پر منع کر دیا تھا جس کی وجہ سے بلوں کی ریکوری میں سخت مشکلات کا سامنا ہے میپکو اہلکاران دن رات ایک کر کے بمشکل ریکوری کا حدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر بجلی کے نرخوں میں ریلیف کا وعدہ پورا کر کے واپڈا اور صارفین کو مشکلات سے نجات دلائے۔