ملتان، ڈینگی وار تیز، نشتر میں 55 مریض زیر علاج، 38میں تصدیق

ملتان، ڈینگی وار تیز، نشتر میں 55 مریض زیر علاج، 38میں تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(وقائع نگار)ملتان میں ڈینگی کا مرض بدستور پھیل رہا ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے اس مرض کی روک تھامکے لئے محض زبانی کلامی دعوے کئے جا رہے ہیں صرف (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے شبہ میں کل 55 مریض زیر علاج ہیں جنمیں سے 38 مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو چکی ہے اور 17 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے شبہ میں کل 12 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے اور چھ مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے ترجمان نشتر ہسپتال ملتان کے مطابق ڈینگی کے شبہ میں یکن جنوری سے اب تک کل چار ہزار چھ سو 94 مریضوں کو لایا گیا ہے جنمیں سے نو سو 71 مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو چکی ہے اور اب تک نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے مرض سے کل دس اموات ہو چکی ہیں جنمیں سے سات مریضوں کا تعلق ملتان سے تھا