جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار)سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب کے چار اضلاع کے مختص کردہ علاقوں میں انسداد پولیو خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انسداد پولیو خصوصی مہم کے دوران ضلع ملتان کی 61 یونین کونسلوں، ڈیرہ غازیخان کی 18 یونین کونسلوں، راجن پور ضلع کی دو تحصیلوں (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
 راجن پور و جام پور جبکہ بہاولپور ضلع کو مکمل طور پر کور کیا جائے گا اور اس خصوصی پولیو مہم کے دوران جنوبی پنجاب میں 18 لاکھ 58 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ باتیں انہوں نے ہیلتھ سیکریٹریٹ جنوبی پنجاب میں بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرماریہ ممتاز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر فاروق احمد اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری محمد اقبال نے بچوں کو پولیو سے بچا کی ویکسین کے قطرے پلائے اور ان کی انگلیوں پر نشانا ت بھی لگائے۔ انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم میں 100فی صدٹارگٹ کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کی موثر مانیٹرنگ کے لیے ہیلتھ سیکریٹریٹ افسران کو مانیٹرنگ ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔ انہوں نے تمام مانیٹرنگ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو خصوصی مہم کے دوران مائیکرو پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے گا اور اس بات پر خصوصی فوکس کیا جائے کہ مہم کے دوران کو ئی بھی بچہ پولیو سے بچا کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں اور انسدادِ پولیو مہم کامیاب بنانے میں علمائے کرام، میڈیا اور سول سوسائٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا فعال کردار ادا کریں