ملتان، ملک شاپ، پاپڑ فیکٹری پر چھاپہ، جرمانہ، وارننگ

ملتان، ملک شاپ، پاپڑ فیکٹری پر چھاپہ، جرمانہ، وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں ملک شاپ کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔اس کے علاؤہ ملتان میں پاپڑ کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء سے تیار محلول کی ملاوٹ کرنے پر بہاولپور (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
بائی پاس پر پاپڑ فیکٹری کو 40 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔آٹے اور خام مال کی سٹوریج کیلیے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کیا جارہا تھا۔اسی طرح خانیوال میں سپر مارکیٹ کو ایکسپائری کلر اور فلیورز کی فروخت پر 20 ہزار جرمانہ عائد کیا۔مزید لودھراں اور وہاڑی میں متعدد بیکریز، کریانہ سٹورز کو صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر جرمانے کیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمنوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔