مدارس کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کریں گے، راشد محمود

مدارس کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کریں گے، راشد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کبیروالا(تحصیل رپورٹر)اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے،اسلامی اقدار، مدارس اور مذہبی اداروں کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیاہے اور کررہے ہیں،گزشتہ جمعیت علماء اسلام  70سالوں میں پارلیمانی سیاست میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے،الحمد اللہ!قیادت سمیت تمام کارکنان کے دامن ہر قسم کے گھناؤنے(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
 الزامات اور داغوں سے پاک ہیں،ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے ناظم عمومی علامہ راشد محمود سومرو نے معروف دینی درسگاہ جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا کا دورہ کرنے  کے دوران جامعہ کے مہتمم مولانا عمرفاروق اصغر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف)جب بھی کسی حکومت یا سیاسی اتحاد کا حصہ بنتی ہے تو اس معاہدے کی شرط اول نظام اسلام کا عملی نفاد ہوتا ہے،حکومت میں شامل ہونے،حکومتی عہدے اور وزارتیں لینے کا مقصداپنے انتخابی حلقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کو درپیش مسائل سے نجات دلانا ہوتا ہے،جس دن قوم نے جمعیت علماء اسلام (ف) کو اپنے ووٹوں کے ساتھ دوتہائی اکثریت دلاکر ایوانوں میں بھیجاتواسی دن ملک میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا کا شمار ملک کی دینی درسگاہوں میں ہوتا ہے،جنہوں نے تحریک ختم نبوتﷺ،تحریک نظام مصطفےٰ ﷺسمیت تمام ملکی تحریکوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے