جرائم شرح میں پھر اضافہ، لوٹ مار، شہری غیرمحفوظ

جرائم شرح میں پھر اضافہ، لوٹ مار، شہری غیرمحفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ملتان میں ایک ہفتے کے دوران جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لڑکی سمیت چار افراد قتل جبکہ 60 سے زائد ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ہوئیں۔پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق قتل کے واقعات تھانہ مخدوم رشید، قادر پور راں، بستی ملوک اور ممتاز آباد کے علاقوں میں ہوئے،مخدوم رشید میں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
بھائی نے غیرت کے نام پر بہن جبکہ قادر پور راں میں بیٹے نے والد کو قتل کیا، اسی طرح ضلع کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے 6 افراد کو زخمی بھی کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں معمولی کمی آئی تاہم چوری کی وارداتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے، 60 سے زائد ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیتی سامان سے محروم ہو گئے۔ اس دوران پولیس نے قادر پور راں میں ٹیکسی ڈرائیور کے اندھے قتل کا سراغ بھی لگا لیا