رحیم یارخان، 12سالہ بچے کا مبینہ قاتل گرفتار، مقدمہ درج، تحقیقات کا دائرہ وسیع

رحیم یارخان، 12سالہ بچے کا مبینہ قاتل گرفتار، مقدمہ درج، تحقیقات کا دائرہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) تھانہ بھونگ  کی حدود میں واقع گڑھی خیر محمد جھک بستی منوانی میں بارہ سالہ بچے عبدالصمد کو ملزم اعجاز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلہ دبا (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
کر موت کی گھاٹ اتار دیا جس کی اطلاع ملتے ہی، اے ایس آئی عرفان علی موقع پر پہنچے جہاں پر مقتول کے والد نے بیان کیا کہ ملزم اعجاز نے اس کے بیٹے کو جو کہ خیرات کھانے اس کے ساتھ گیا تھا فصل کماد میں مبینہ طور پر بد فعلی کے بعد ناحق قتل کیا ہے اور وہ اس کے گواہان کے موقع پر پہنچنے پر فصل میں فرار ہوگیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے جس پر پولیس نے ایس پی شاہزیب چاچڑ اور ایس ایچ او نوید نواز واہلہ کی زیر نگرانی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم اعجاز کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا اور حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔