عمران خان کی منفی سیاست دفن، ملکی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا منظم سازش محمود حیات ٹوچی، علی رضا خاکوانی، غضنفر عباس، قیصر عباس اور دیگرکا ردعمل مذاکرات کا راستہ اختیار کرنیکی اپیل

عمران خان کی منفی سیاست دفن، ملکی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا منظم سازش محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوکوٹہ(نامہ نگار)عمران خان کی لانگ مارچ سیاست سے ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوا پی ٹی آئی پورے جمہوری نظام کو اپنی ضد کی نذر کر کے ملک کو کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ تفصیل کے مطابق سابق ایم این اے محمود حیات عرف ٹوچی خان اور نواب علی رضا خاکوانی نے(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
 کہا کہ پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی کا نعرہ لگا کر قوم کو دھوکا دیا اور ملک و قوم کے بیس پچیس دن ناچ گانوں میں برباد کر کے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا سابق صوبائی امیدوار چوہدری غضنفر عباس گھلو اور سابق چیئرمین یوسی لال سگو  چوہدری قیصر عباس گھلو نے کہا کے دھرنے کا مقصد ملک کو کمزور کرنا تھا جو 2 غیر ملکی اہم شخصیات کے دورے ملتوی ہونے سے احتجاجی سیاست کرنے والوں نے اپنا مقصد پورا کر لیا سابق چیئرمین اجمل خان سگو اور ریاض خان سولنگی نے کہا کہ عمران خان کی منفی سیاست اب دفن ہو چکی ہے کیونکہ عوام نے لانگ مارچ اور پنڈی پر چڑھائی کو یکسر مسترد کر دیا ہے چوہدری اکبر علی اور چوہدری محمد عمران نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ملکی اداروں کے خلاف عوام کے ذہنوں میں زہر بھرا گیا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملکی اداروں کو بد نام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی انشااللہ منفی سیاست کو فروغ دینے والے ہر مقام پر ناکام ہوں گے۔