وارداتوں میں اضافہ،سڑکوں پر ڈاکو ناکے تاجر، شہری غیر محفوظ، پولیس غائب

 وارداتوں میں اضافہ،سڑکوں پر ڈاکو ناکے تاجر، شہری غیر محفوظ، پولیس غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع بھر میں لوٹ مار کا سلسلہ نہ تھم سکا کچے کے ڈاکوں سے سڑکوں پر لوٹ مار کرنے والے زیادہ خطر ناک ہوگئے ہیں دن دیہاڑے تاجروں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کیا جا رہا ہے۔عبداللہ نامی تاجر جو کہ پھٹہ رکشہ پر گولی ٹافی دیہاتوں میں چھوٹے دوکانداروں کو فروخت کرتا ہے کو دو مسلح ڈاکوں نے 125پر عمر کوٹ کے قریب گن (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
پوائنٹ پر تیس ہزار روپے لوٹ لیے اور دو موبائل بھی لے گئے۔تھانہ صدر فاضل پور کی حدود ساہن والا میں توقیر شاہ کی دکان میں رات گئے چوری کی وادات میں چور پرچون کی دکان کا گیٹ توڑ کر نقدی اور سامان لے اڑے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔