لاریکس سوسائٹی اجلاس عام، ایجنڈا کثرت رائے سے منظور

لاریکس سوسائٹی اجلاس عام، ایجنڈا کثرت رائے سے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) لاریکس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت نائب صدر رانا شاہد رفیق نے کی۔ اجلاس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایجنڈا کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ جنرل سیکرٹری نے ایجنڈا پڑھ کر سنایا۔ تقریب سے جنرل سیکرٹری رفیق خان، فنانس سیکرٹری مقصود احمد رندھاوا نے بھی خطاب کیا۔ محکمہ کوآپریٹو کی طرف سے اسسٹنٹ رجسٹرار وقاص احمد، سب انسپکٹر طارق محمود سندھو نے شرکت کی۔ اجلاس میں میں رانا زاہد رفیق و دیگر نے بھی شرکت کی۔ ممبران نے موجودہ کمیٹی پر بھرپور اعتماد کا اعلان کیا۔ نائب صدر رانا شاہد رفیق نے کہا کہ ممبران کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ آخر میں جنرل سیکرٹری رفیق خان نے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزید :

کامرس -