جاز، سپرائٹ کی ''ٹھنڈ رکھ اور بن سپر'' شراکت داری 

  جاز، سپرائٹ کی ''ٹھنڈ رکھ اور بن سپر'' شراکت داری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل آپریٹراورویون گروپ کے ایک حصہ،جاز نے ملک بھر میں ”ٹھنڈ رکھ اور بن سپر“ کے نام سے اپنی تازہ ترین مشترکہ مہم شروع کرنے کے لیے دنیا کے معروف سافٹ ڈرنک اور کوکا کولا کمپنی کے برانڈ’سپرائٹ‘کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اس شراکت داری کے تحت،سپرائٹ اور فانٹا کی بوتل (500ملی لیٹر،ایک لیٹر اورڈیڑھ لیٹر پیکیجنگ) کے لیبلز کے پیچھے ایک پرومو کوڈ پرنٹ کیا جائے گا جسے سکریچ کرکے جاز سپر 4G ڈیٹا حاصل کیا جاسکے گا۔ جیسے ہی براڈ بینڈ پیکیجز ختم ہونگے تو صارفین *145*code# ڈائل کرکے جاز سپر 4G سے فوری طور پر کچھ اضافی ڈیٹا حاصل کرکے اپنا”ٹھنڈ“ موڈ آن کرسکیں گے۔پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یہ جنریشنZ کا طبقہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور ہائپر کنیکٹڈ ہونے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ مارکیٹ کے اس بڑھتے ہوئے طبقے کی طلب کو پورا کرنے کے لیے صنعت کے دونوں رہنما مسلسل جدید مصنوعات اورسروسز تیار کر رہے ہیں۔جاز کے چیف کمرشل آفیسر آصف عزیزنے اس حوالے سے کہا کہ،”ملک کے معروف ڈیجیٹل آپریٹر کے طور پر، جاز بلاتعطل انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی اہمیت کو بخوبی سمجھتا ہے۔ ہم براڈ بینڈ انٹرنیٹ کو مزید سستا اور قابل رسائی بنانے کے لیے ہمیشہ نئے خیالات پر غور کرتے رہتے ہیں اور یہ ”ٹھنڈ رکھ اور بن سپر“ اقدام اسی سمت میں ایک نئی پیش رفت ہے۔جب بھی پیکیج ختم ہونے سے انٹرنیٹ کے مسائل پیدا ہوں گے تو یہ کارآمد ہو جائے گا اورکسی بھی پسندیدہ شو دیکھنے یا آن لائن گیم کھیلنے کے درمیان اگر انٹرنیٹ ڈیٹا ختم ہو جائے گا تو یہ ”ٹھنڈ رکھ اور بن سپر“ صارفین کو ذہنی کوفت سے بچائے گا۔“کوکا کولا کمپنی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر احمد وہاب شاہ نے کہاکہ،”سپرائٹ میں ہم نے ہمیشہ نوجوانوں کی طاقت کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کیا ہے۔ ہماری ٹیگ لائن،”ٹھنڈ رکھ“ نوجوانوں خاص طورپر جنریشنZ کی توانائیوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ مارکیٹ کے ترقی پزیر حصے کے طورپر ہمیں اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ضروری ہے۔ اس شراکت داری سے ہمارا مقصد اپنے صارفین کے اجتماعی تجربے کو بڑھانا ہے۔“

مزید :

کامرس -