مانگا منڈی میں تجاوزات کی بھرمار،سڑکوں پر قبضے کر لئے گئے

مانگا منڈی میں تجاوزات کی بھرمار،سڑکوں پر قبضے کر لئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مانگا منڈی میں انتظامیہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرنے میں ناکام، 7 روز قبل ڈی سی لاھور کی محمد علی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ اور علامہ اقبال ٹاؤن انکروچمنٹ کے ٹی ایم اور آر صداقت ملک انسپکٹر رانا عابد مانگا منڈی میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کروانے پہنچ گئے مگر صرف چند مزدوروں کے پھٹے اور ریڑھیاں اٹھا کرلے گئے چند گھنٹے بعد قبضہ مافیا نے اسی طرح سڑکوں پر سامان رکھ اور قبضہ جما کر سڑکوں کو تنگ کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ حامد رشید نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاللہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ناجائز تجاوزات کے ذمہ دار اصل دکاندار ہیں جو اپنے سامنے سڑک پر پھٹے لگوا کر ہزاروں روپے ماہانہ کرایہ وصول کرتے ہیں اورسرکاری عملہ بھی مبینہ طور پر شوارما، برگر، دھی بھلے اور مچھلی فروخت کرنے والوں سے وصولیاں کرتا ہے جس کے باعث پیدل گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے۔ شہریوں اور معززین نے علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور کمشنر س مانگا منڈی سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کروانے کا مطالبہ کیا۔