سول ایوی ایشن نے ترکیہ میں چھالیہ لے جانے پر پابندی لگا دی

سول ایوی ایشن نے ترکیہ میں چھالیہ لے جانے پر پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نیوز رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانے والے مسافروں کو اپنے ساتھ چھالیہ لے جانے پر خبردار کردیا۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ترکیہ جانے والے مسافر چھالیہ لے جانے سے مکمل گریز کریں۔ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے، اس لئے اریکا گری یا چھالیہ ترکی لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ اریکا کے بیج یا چھالیا ترکی لے جانا قانون کی خلاف ورزی ہوگی، اس لئے ترکیہ جانے والے مسافر سختی سے اس قانون کی پیروی کریں۔