یو جے ایف پی کی"سائبر سکیورٹی"کے عنوان پر صحافیوں کیلئے تربیتی ورکشاپ

یو جے ایف پی کی"سائبر سکیورٹی"کے عنوان پر صحافیوں کیلئے تربیتی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم آف پاکستان کے زیراہتمام"سائبر سکیورٹی"کے عنوان پر" Ignition" کے تعاون سے صحافیوں کیلئے تربیتی ورکشاپ ہوئی جس میں نا مو ر صحافیوں،اینکرز،یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا پر سرگرم خواتین و حضرات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ پروفیسر کامسیٹس یونیورسٹی اور آئی ٹی ایکسپرٹ آصف شہزاد،سی ای او Ignition اور سائبر سکیورٹی کنسلٹنٹ میاں سعود افضل نے سائبر کرائم سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر خصوصی لیکچرز دئیے۔ میزبانی کے فرائض سیکرٹری انفارمیشن یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم سینئر اینکر پرسن سید شکیل گیلانی نے سرانجام دئیے۔ وائس چیئرمین یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم احتشام الرحمان، فاونڈر و سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم رضا محمداورسینئر نائب صدر و کالم نگارمناظر علی نے فورم کے اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں سے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا،ورکشاپ میں یو جے ایف پی کے فنانس سیکرٹری ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد احمد خالد چوہدری،ایگزیکٹو ممبر سینئر صحافی و اینکر پرسن میاں محمد آصف،سینئرصحافی ایگزیکٹو ممبر یوجے ایف پی سرفراز علی ہاشمی، ایگزیکٹو ممبر اظہر تھراج سمیت دیگر نے شرکت کی۔ورکشاپ میں سائبر سکیورٹی کے ماہرین نے حاضرین کو ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہونیوالے سائبر حملوں اور انٹرنیٹ پر ڈیٹا محفوظ کرنے سے متعلق مفید معلومات دیں۔حاضرین نے یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کی جانب سے ورکشاپ کے اہتمام کو سراہا۔ وائس چیئرمین احتشام الرحمان،سینئر نائب صدر مناظر علی،فاونڈر و سیکرٹری جنرل رضا محمد،سیکرٹری اطلاعات سید شکیل گیلانی اور فنانس سیکرٹری محمد احمد خالد چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا اہتمام کرتے رہیں گے کیونکہ ایسے پروگرامز سے صحافیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے اور وہ مزید اچھی طرح سے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔