سینیٹر کیخلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکات قابل مذمت،مہتاب بھٹی

 سینیٹر کیخلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکات قابل مذمت،مہتاب بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کاہنہ(نامہ نگار) معزز سینیٹر کیخلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکات قابل مذمت ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا بہادری سے مقابلہ کرے گی ان خیالات کااظہار انصاف ویلفیئر ونگ تحریک انصاف نائب صدر سینٹرل پنجاب حاجی مہتاب بھٹی نے سینئرصحافی ریاض بھٹی سے خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست میں افکار قائد اعظم کے علمبردار ہیں۔ ان کی جدوجہد وزارت عظمیٰ نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراوانی کیلئے ہے۔ وہ عام آدمی کوشریک اقتداراوربااختیار دیکھنے کے خواہا ں ہیں۔اللہ ربّ العزت نے انہیں قابل رشک تنظیمی اور انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ عمران خان کی سیاسی جدوجہدعہدحاضر کے سنجیدہ سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان کا سیاسی فلسفہ اورنظریہ انہیں اس بلندمقام تک لے آیا ہے جہاں بڑے بڑے قدآورسیاستدان بھی ان سے تعلق پرفخر کرتے ہیں۔

نہوں نے کہا کہ ریاست اورسیاست کو سرمایہ داراشرافیہ کے چنگل سے چھڑانے کیلئے عمران خان کاعزم واستقلال اورکردارفراموش نہیں کیاجاسکتا۔ًعوام بھگوڑے لٹیروں اور گولیاں کھا کر بھی ڈٹے رہنے والوں کو پہچان گئے،پاکستانی عوام جعلی حکومت کا ہر صورت فوری خاتمہ چاہتی ہے جس کا اظہار انہوں نے عمران خان کی قیادت میں راولپنڈی مارچ میں بھرپور شرکت کر کے کیا۔ قیادت کا ایک پیمانہ یہ بھی ہے کہ مشکلات میں رہنمائی کا دعویٰ کرنے والا انکا سامنا کرتا ہے یا بھاگ جاتا ہے۔ملک سے باہر بیٹھ کر سیاست کرنے والوں اورگولی کھا کر بھی عوام کے درمیان رہنے والوں میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر پارٹی نے موقع دیا تو میں عوام کی خدمت کرنے میں فخر محسوس کروں گا اور انشااللہ حلقے کی عوام کے لیے دن رات محنت کروں گا۔