جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں،عباس علی شاہ

      جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں،عباس علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری عباس علی شاہ نے کہا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے صوبے بھر میں اقدامات جاری ہیں۔ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکاریوں کے خلاف ہر سطح پر بلا امتیاز آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 10 اضلاع میں چھاپے مارے گئے اور مختلف جانوروں کے غیر قانونی شکار میں ملوث 54 افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں جن پر چالان کے علاؤہ 9 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات صوبے میں اپنی رٹ قائم رکھے ہوئے ہے۔ عباس علی شاہ نے مزید کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے وائلڈ لائف ایکٹ اور پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ کا موثر نفاذ ہر قیمت پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔