انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے رولنمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ جاری

انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے رولنمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ اور رولنمبر سلپ جاری کر دی گئی ہے۔امتحانات کا آغاز  یکم دسمبر سے کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق  انٹر میڈ یٹ کے دوسرے سالانہ امتحان میں 24 ہزار 767 امید وار شرکت کریں گے، امتحان میں  15 ہزار 558 لڑکے اور 9 ہزار 209 لڑکیاں شامل ہوں گی۔ ان کے علاوہ 4 سو 44 ریگولر امیدوار بھی شرکت کریں گے۔ امیدواروں کے لئے 56 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کے لیے ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔