سموگ پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث بن سکتی ہے،ڈاکٹر مسعود اختر شیخ

سموگ پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث بن سکتی ہے،ڈاکٹر مسعود اختر شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کی ستر لاکھ آبادی آلودہ فضا کی وجہ سے موت کا شکار ہو رہی ہے جس کی ایک بڑی وجہ سموگ ہے۔ ہر10 میں سے 9 افراد ایسی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں جس کی کوالٹی ڈبلیو ایچ اوکے مقرر کردہ معیار سے خراب ہے۔ایسا  زیادہ تر غریب اور متوسط ممالک میں ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ نے سپیشل کڈز ان میں سموگ کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سگرٹ نوشی کرنے والے فراد کو سموگ کے دوران خاص احتیاط کی ضرورت ہے ورنہ ان میں تب دق کا مرض اور پھیْھڑوں کا کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ انسانوں اور جانوروں کے ساتھ ساتھ پورے ماحول کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے کہا کہ سموگ میں موجود اووزون کی تہہ سے سانس کی نالیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں اور اس سے دمہ کا شدید حملہ ہو سکتا ہے۔۔ڈاکٹر رانا رفیق نے کہا کہ سموگ میں کچھ ایسے کیمیائی مادے شامل ہیں جو آہستہ آہستہ کینسر کا باعث بن جاتے ہیں۔پبلک ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر فاطمہ مجید نے کہا کہ فیکٹریوں اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں سموگ کا سب سے بڑا سبب بن رہا ہے۔