بحرانوں سے نکلنے کیلئے طویل المدتی پالیسیاں بنائی جائیں،شیخ عبدالمتین

  بحرانوں سے نکلنے کیلئے طویل المدتی پالیسیاں بنائی جائیں،شیخ عبدالمتین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری و نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران لاہور شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو درپیش بحران متقاضی ہیں کہ قومی یکجہتی کا قیام اور طویل المدتی پالیسیز لائی جائیں جن پر حکومتوں کے بدلاو اثر انداز نہ ہوسکیں۔ قومی سیاسی قیادت سر جوڑ کر بیٹھے اور ملکی معیشت کی مضبوطی پر متفقہ طور پر حکمت عملی لے کر آئے۔ قومی مفادات کو پس پشت ڈال کر سیاسی مفادات کی روش کا پروان چڑھنا کسی صورت سنجیدہ روایت نہیں ثابت ہوسکتی۔ ٹرانسپورٹرز اور صنعتکار کو تحفظ ملنے بزنس سیکٹر کے مسائل میں کمی آنے سے ملکی پیداواری صلاحیت بڑھے گی ۔ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے بزنس سیکٹر کو سبسڈائز پالیسز دی جائیں ۔ پاکستان میں معاشی بحران کا خاتمہ اسی صورت ممکن ہے جب ملک میں صنعتیں، تاجر اور مارکیٹیں خوشحال ہوں۔

 قوم میں ذاتی مفاد کی بجائے اجتماعی مفاد کے طرز سیاست کا راستہ اختیار کرکے غیر یقینی اور سراسیمگی کی فضا ختم کی جائے۔ ٹیکسوں کا حجم کاروباری حالات سے مطابقت رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے۔