”سرسنگم“ ایک میوزک بیسڈ فلم ہے، اداکارنواز انجم

”سرسنگم“ ایک میوزک بیسڈ فلم ہے، اداکارنواز انجم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین نواز انجم کا کہنا ہے کہ ”سرسنگم“ ایک میوزک بیسڈ فلم ہے جس میں پاکستان کے نامور بھنگڑا گلوکار شاہد سونو اور اداکارہ بندیا جٹ مرکزی کردار اداکررہی ہیں جبکہ ان کا کردار اس فلم میں ایک ولن کا ہوگا جو ایک پاورفل کریکٹر ہے۔نواز انجم نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار انہیں ولن کے کردار مین بھی پسندکریں گے میں نے یہ فلم اس کی کہانی سن کر سائن کی ہے کیونکہ اس کی کہانی بہت جاندار ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم نئے سال کی بہترین فلم کہلائے گی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں شاہد سونو،بندیا جٹ،عاشی علی،سلمان شیخ،فرح خان،جانوبابا اور برطانوی اداکارہ زرقا احمد کے ہمراہ دیگراداکار شامل ہیں۔فلم کی شوٹنگز کا آغازاگلے سال میں کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ہدائتکار نوید رضانے معروف کامیڈین نوازانجم کو اپنی نئی اردو فلم ”سرسنگم“میں سائن کرلیا ہے۔نوازانجم اس فلم میں ولن کے ایک اچھوتے کردار میں نظر آئیں گے۔ نوازانجم نے بتایاکہ ہدائتکار نوید رضا پاکستان فلم انڈسٹری کے بہت کہنہ مشق ہدائتکار ہیں جنہوں نے اس سے قبل بھی اپنی فلموں سے ثابت کیا کہ انڈسٹری میں اچھاکام بھی کیا جاسکتاہے اور اصلاح،انٹرٹینمنٹ اور بامقصد فلمیں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

مزید :

کلچر -