پاکستانی فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، اداکارہ علیزے

پاکستانی فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، اداکارہ علیزے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ، ماڈل و پرفارمر علیزے نے کہا کہ جاندار کہانی، مضبوط ڈائیلاگ اور بہترین میوزک کے ذریعے فلم کو پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی کھڑا کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن فلم انڈسٹری کو ترقی دینے کے لئے نوجوان فنکاروں تکنیک کاروں کو بہتر مواقع  فراہم کرنا بے حد ضروری ہے۔علیزے نے کہا کہ میں ان دنوں لائبہ پروڈکشنز کے ساتھ کام کررہی ہوں اس ادارے کے بینر تلے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری کام ہوتا ہے۔میں اس کے ساتھ ساتھ ملک کی شہرہ آفاق ڈانس اکیڈمی لائبہ ڈانس انسٹیٹیوٹ میں رقص کی تربیت حاصل کررہی ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا مستقبل روشن ہے‘ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے  نوجوان فنکاروں تکنیک کاروں کو بہتر مواقع  فراہم کرنا بے حد ضروری ہے۔ علیزے نے کہا کہ  اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو کٹھن مراحل سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
 مگر مجھے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل  بہت روشن دکھائی دے رہا ہے کیونکہ وسائل کی بے پناہ کمی کے باوجود آج  بھی اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں۔

مزید :

کلچر -