ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے کوششوں کا آغاز ہوچکا ہے، فنکار

   ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے کوششوں کا آغاز ہوچکا ہے، فنکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ لاہور کی ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے سنجیدہ کوششوں کا آغاز ہوچکا ہے اس وقت لاہور میں متعدد پنجابی اور پشتو فلمیں بنائی جا رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈرامے بھی بن رہے ہیں لاہور میں فن و ثقافت کی بحالی کے لئے سینئر لوگوں کی کوششوں اور کاوشوں کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔رواں برس ان کوششوں میں مزید بہتری نظر آئے گی۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ اب روائتی ڈگر سے ہٹ کر پنجابی فلمیں بنانا ہوں اسی صورت میں بحران کا خاتمہ ممکن ہوگا۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور، میگھا،ماہ نور،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری، سہراب افگن،لائبہ علی،عذرا آفتاب،حنا ملک، انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید، میاں راشد فرزند،سدرہ نور، نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین، قیصر ثنا ء اللہ خان، مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان، حسن مراد،عینی خان، حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس، صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ، مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، کوریوگرافر راجو حسین،علیزے،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان، شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق، شہباز حسین، فیاض علی خاں، پروڈیوسر شوکت چنگیزی، ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان،ڈیشی خان اور نجیبہ بی جی  نے لاہور میں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج پر لانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ اس وقت جوجو لوگ اس سلسلے میں کام کررہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے لاہور میں پنجابی فلمیں دوبارہ تسلسل کے ساتھ بننے سے غریب تکنیک کاروں کو بے روزگاری سے بچایا جاسکے گا ان گھروں میں ایک بار پھر چولہا جلنا شروع ہوجائے گا۔اب نگار خانوں کی ویرانی میں کمی نظر آرہی ہے۔

مزید :

کلچر -