اقرا عزیز کی سالگرہ کا کیک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

 اقرا عزیز کی سالگرہ کا کیک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اقرا عزیز کی سالگرہ کا کیک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اقرا عزیز کی سالگرہ کی تقریب سیلی گئی تصویریں ان کے شوہر، اداکار و ہدایتکار یاسر حسن نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں اقرا عزیز کیک کی تصویر بھی موجود تھی۔ اقرا عزیز کے کیک پر 5 ضربِ 5، 25 کے بجائے 18 لکھا ہوا ہے جس کے مطابق اقرا عزیز 25 کے بجائے 18 سال کی ہوئی ہیں اور انہوں نے اٹھارہویں سالگرہ منائی ہے۔ اقرا عزیز کے کیک پر لکھی اس دلچسپ گنتی پر ان کے مداح خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -