شوبز کے منجھے اداکاروں کے ساتھ اداکاری باعث فخر ہے، فرحین 

  شوبز کے منجھے اداکاروں کے ساتھ اداکاری باعث فخر ہے، فرحین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)معروف اداکارہ فرحین اقبال نے بتایا کہ مجھے شو بزنس میں کام کرتے ہوئے دو چار برس ہوئے ہیں۔ اس دوران مجھے ٹی وی انڈسٹری کے منجھے ہوئے فن کاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ سینئر اداکار قوی خان، بشریٰ انصاری نے میری بہت حوصلہ افزائی کی،اداکار نعمان مسعود کے ساتھ ٹیلی ویژن پر میری جوڑی پسند کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میرے مقبول ڈراموں میں ”میں ہار نہیں مانوں گی“، ”سنجیدہ عشق“، ”مریم“، ”گھڑی دو گھڑی“،”بیچارے کنوارے“، اور ٹیلی فلم ”رات ریت اور رِیت“شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرا زیادہ وقت کراچی اور دبئی میں ففٹی ففٹی گزرتا ہے۔
 فرحین اقبال نے کہا ہے کہ شہرت اور مقبولیت سر پر سوار نہیں کرتی، میں اپنی مٹی کی خوشبو اور رشتوں سے جڑی رہنا چاہتی ہوں۔فرحین اقبال نے کہا کہ ہمارے ٹی وی ڈراموں کی بہت تعریف کی۔ پاکستانی ڈرامے اور میوزک کو بالی ووڈ سٹارز بہت پسند کرتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں فرحین اقبال نے بتایا کہ اگر مجھے کسی ڈائریکٹر نے سڑکوں پر گاڑیوں کا شیشہ صاف کرنے والی لڑکی کا کردار دیا تو اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے جان لڑادوں گی۔ مجھے چیلنجنگ کردار نبھانا اچھا لگتا ہے۔شہرت اور مقبولیت سر پر سوار نہیں کرتی، میں اپنی مٹی کی خوشبو اور رشتوں سے جڑی رہنا چاہتی ہوں۔ بالی عمر میں دو خواب دیکھے تھے، پہلا قومی ائیر لائنز میں فضائی میزبان بن کر دنیا کے مختلف ممالک کی سیر کرنا چاہتی تھی اور دوسرا شو بزنس کے آسمان پر ستارے کے مانند چمک کر ہزاروں دلوں پر راج کرنا چاہتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں خوابوں کو حقیقت کا روپ دیا، پہلے قومی ائیر لائنز میں فضائی میزبان بنی اور بعد میں فن کی دْنیا میں قسمت آزمانے آئی۔

مزید :

کلچر -