شاعر استاد دامن کی38ویں برسی 3دسمبر کو منائی جائے گی

 شاعر استاد دامن کی38ویں برسی 3دسمبر کو منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پنجابی کے معروف شاعر استاد دامن کی38ویں برسی 3دسمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ادبی حلقوں کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجن میں استاد دامن کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔استاد دامن 9فروری 1911ء  کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام چراغ دین تھاجبکہ دامن ان کا تخلص تھااستاد دامن کا تعلق غریب گھرانے سے تھا انہیں شاعری کا شوق بچپن سے ہی تھا استاد دامن پنجابی زبان کے ایسے قادر الکلام شاعر تھے جن کا کلام کتابی صورت میں بھی دستیاب ہے لیکن ان کی شاعری عوام کو آج بھی یاد ہے اس لیے انہیں عوامی شاعر کا لقب دیا گیا تھا استاد دامن کی سب سے بڑی خوبی اس ن کی فی البدیہہ شعر گوئی تھا استاد دامن کی شاعری میں تصوف،لوک رنگ،سیاست اور دنیا کے دیگر موضوعات کا ہر رنگ ملتا ہے۔ استاد دامن نے فلموں کیلئے بھی گیت لکھے ان کے پنجابی زبان کایہ گیت ”نہ میں سونے دی نہ چاندی دی میں پیتل بھری پرات،مینوں دھرتی قلعی کرادے میں نچاں ساری رات“ بے حد مقبول ہوا۔استاد دامن 3دسمبر 1984ء  کو انتقال کر گئے۔

مزید :

کلچر -