شوبز میں چالیس سال سے زائد کا عرصہ گزر ا، غفار لہری

  شوبز میں چالیس سال سے زائد کا عرصہ گزر ا، غفار لہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے نامور کامیڈین غفار لہری نے کہاہے کہ میں نے شوبز کو 40سال دیئے لیکن حکومت نے تاحال ان کی فنّی خدمات کے اعتراف میں انھیں تمغہ حسن کارکردگی سے نہیں نوازا۔ایک سوال کے جواب میں غفار لہری کا کہنا تھا کہ پرائڈ آف پرفارمنس ان کا حق ہے اور وہ اپنے حق کو لینے کے لئے جد و جہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری ساتھ ساتھ وہ گلوکاری بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور بہت جلد صوفی کلام سمیت ایک دھمال بھی ریکارڈ کروا رہے ہیں جسے پاکستان کے نامور شاعر اکرم خیال نے لکھا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں غفار لہری نے اپنے شوزکے لئے20 نئی آئٹمز تیار کرلیں۔ غفار لہری نے بتایاکہ انہوں نے اپنے شوزکے لئے 20 نئی کامیڈی آئٹمز تیار کی ہیں۔
 جنہیں وہ اپنے شوزمیں پرفارم کیا کریں گے ان آئٹمز میں مائیکل جیکسن،مسٹر بین،چارلی چپلن،ینگ ٹو اولڈ،بی پی آپریٹس،سمیت دیگر آئٹمز شامل ہیں جو ان کے پرستاروں کو بے حدپسند آئیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنے پرستاروں کے لئے ہمیشہ کچھ نیا تیار کیاہے تاکہ ایک طرح کی آئٹمز دیکھ دیکھ کر وہ بور ہی نہ ہوجائیں اور اللہ کا شکر ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب رہتے ہیں او ران کے پرستاران کی ہر نئی آئٹم کو خوشدلی سے ویلکم کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -