جنید ارشد کیخلاف زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی

جنید ارشد کیخلاف زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق ڈی آئی جی پولیس سید جنید ارشد کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی،فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی، سابق ڈی آئی جی سید جنید ارشد کو جیل سے لاکرعدالت میں پیش کیا گیا،جنید ارشد نے نیب آرڈیننس2022 ء کے تحت بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، نیب نے سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے،نیب کا مؤقف ہے کہ ملزم جنید ارشد نے والدین کے نام پر بے نامی دار جائیدادیں بنائیں۔

مزید :

علاقائی -