صوبائی دارالحکومت، 24گھنٹوں کے دوران 338وارداتیں، شہری کروڑوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم 

  صوبائی دارالحکومت، 24گھنٹوں کے دوران 338وارداتیں، شہری کروڑوں روپے مالیت کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           لا ہو ر (کر ائم رپورٹر)شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا  24گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈکیتی و راہزنی، چوری سمیت دیگر جرائم کی 338واراتیں رپورٹ، 7 سٹریٹ کرائم،دو ڈکیتی،تین ہاؤس رابری،چارموٹرسائیکلیں چھین لیں، ایک نقب زنی، ایک کار چوری، 63موٹرسائیکلیں چوری، متفرق چوری کی 267وارداتوں میں شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر اشیاء سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق اکبری منڈی کے علاقے میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے دو شہریوں کو لوٹ لیا۔ دونوں ڈاکو شہریوں سے 11 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئینیو انارکلی کے علاقے میں چور عبدالرزاق کی دکان کے تالے توڑ کر 52لاکھ چھتیس ہزار مالیت کی نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے نشتر کالونی میں ڈاکو گن پوائنٹ پر آصف بشیر سے ساڑھے چار لاکھ موبائل فون، لیاقت آباد کے علاقے میں ڈاکو مصاحب خان سے 11لاکھ 9ہزار 7سو 60روپے، سندر کے علاقے میں علی شان سے موٹرسائیکل اور 4لاکھ 37ہزار نقدی، قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں ڈاکو عمران سے نقدی اور موبائل فون، لوئر مال کے علاقے میں ڈاکو فاروق سے پچاس ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ کے علاقے میں ڈاکو راشد سے چالیس ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو فلک شیر سے بیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے مصری شاہ کے علاقے سے حسیب نامی شہری کی کار چوری ہو گئی جبکہ لکھپت میں شاہد علی، لوئر مال میں محمد توقیر، باغبانپورہ میں دلاور مسیح سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لیں۔

مزید :

علاقائی -