ہائی وے پر ٹریفک میں خلل پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن مہم 

ہائی وے پر ٹریفک میں خلل پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن مہم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ہائی وے پر ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مہم بالخصوص مال و مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف شروع کی گئی آئی جی موٹرویز خالد محمود نے دھند کے موسم میں ڈرائیورزکواحتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی  زونل کمانڈر این فائیو سینٹرل زون نے آئی جی موٹرویز خالد محمود کے احکامات کی روشنی میں ہائی وے پر خصوصی مہم کا آغاز کیا  زونل کمانڈر سینٹرل زون نے موبائل ایجوکیشن یونٹ کو  بس اور ٹرک اڈوں پر ڈرائیورز کو خصوصی بریفنگ دینے کا حکم دیا  سیکٹرز اور بیٹس میں ٹال پلازہ اور نمایاں جگہوں ہر آگاہی بینرز آویزاں کیے جائیں، ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کریں  انھوں نے مزید کہا کہ رات 10 سے صبح 6بجے تک آئل ٹینکرزکی ہائی ویزاورموٹرویز پرنقل وحمل پرپابندی عائد کر دی گئی آئل ٹینکر ایسوسی  کو ہدایات جاری ک گئی ہیں کہ وہ احکامات پر سختی سے عمل کریں جبکہ خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی خصوصی مہم کا مقصد مسافروں کو سہولت فراہم کرنا اور حادثات پر قابو پانا ہے  ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر مہم 2 ہفتے جاری رہے گی۔ 

مزید :

علاقائی -