زیورات چوری کرنیوالی گھریلو ملازمہ ساتھی سمیت گرفتار

    زیورات چوری کرنیوالی گھریلو ملازمہ ساتھی سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس نصیر آباد نے 24لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارت چوری کرنیوالی سابقہ گھریلو ملازمہ کو ساتھی سمیت ملتان سے گرفتار کرلیا ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن زوہیب نصراللہ رانجھا نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سابقہ گھریلو ملازمہ صدف اور اس کا کزن عباس شامل ہیں، ملزمہ نے کزن کے ساتھ مل کر شہری کے گھر سے 24 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چرائے تھے، ملزمہ صدف ایک سال قبل اس گھر سے کام چھوڑ کر چلی گئی تھی اور پورے گھر کی بھیدی تھی،ملزمان کو ملتان سے گرفتار کر کے تمام طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے۔

مزید :

علاقائی -