شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز

شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر (کرائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے والدین اور اساتذہ انسدادِ پتنگ بازی کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ  48گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں 127مقدمات درج کر کے ملزمان گرفتار کئے گئے۔سٹی ڈویژن میں 36، کینٹ 37، سول لائنز06،اقبال ٹاؤن 14ماڈل ٹاؤن 24 اور صدر ڈویژن میں 10مقدمات درج کئے گئے مساجد میں اعلانات کے ذریعے بھی شہریوں کو پتنگ بازی کے نقصانات بارے آگاہی دی جارہی ہے۔والدین اپنے بچوں کوجان لیوا کھیل کھیلنے سے منع کریں۔

مزید :

علاقائی -