ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

 ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کر کے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس ایچ او اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور راجہ شہزاد کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ سفیر احمد کو گرفتار کر لیا گرفتار ایجنٹ کو ڈیپورٹی کی نشاندہی پر منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا گیا ملزم غیر قانونی طریقوں سے عام شہریوں کو بیرون ممالک بھیجنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے مختلف شکایت کنندگان سے بیرون ممالک ملازمت کا جھانسہ دے کر  لاکھوں روپے کی رقم ہتھیائی۔ ملزم کے خلاف درج مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -