چین، کورونا پھر بے قابو، ایک ہی روز ریکارڈ 40ہزار کیسز رپورٹ، احتجاجی مظاہروں میں بھی شدت

    چین، کورونا پھر بے قابو، ایک ہی روز ریکارڈ 40ہزار کیسز رپورٹ، احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کووڈ 19 کے کیسز ریکارڈ سطح پر پہنچنے کیساتھ ساتھ بیماری کی روک تھام کیلئے نافذ کی گئی پابندیوں کیخلاف مختلف شہروں میں لوگوں کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے 28 نومبر کو کووڈ کے 40 ہزار 52 نئے کیسز رپورٹ کئے جن میں سے 36 ہزار 304 کیسز بغیر علامات والے مریضوں کے ہیں۔یہ کورو نا وائرس کی وبا کے آغاز سے اب تک کسی ایک دن میں چین میں رپورٹ ہونیوالے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ اسی طرح یہ مسلسل 5 واں دن ہے جب بیجنگ میں 4 ہزار کے قریب کووڈ کیسز کی تصدیق ہوئی،کورونا کی حالیہ لہر کے دوران ابتک چین میں 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔دوسری جانب زیرو کووڈ پالیسی کیخلاف چین کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظا ہر ے جاری ہیں جن کا آغاز 25نومبر کو چین کے شہر ارمچی میں ہوا تھا جہاں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔آتشزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر کہا گیا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے کووڈ 19 کی پابندیوں کے باعث آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے درست طریقے سے کام نہیں کیا گیا تھا،اس کے بعد یہ احتجاج دیگر شہروں بشمول بیجنگ، شنگھائی، ووہان اور چنگڈو تک پھیل گیا تھا جس میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، احتجاج کے بعد ارمچی، بیجنگ اور گوانگزو میں کچھ پابندیوں کو نرم کیا گیا۔ بیجنگ انتظامیہ نے کہا ہے زیادہ خطرے والے علاقوں میں گھروں اور عمارات کا تعین کیا جائیگا اور مظاہرین کو کہا گیا ہے کہ وہ اہم راستوں کو بلاک نہ کریں۔احتجاج کے دوران 27 نومبر کو برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی کو بھی چند گھنٹوں کیلئے حراست میں لینے پر ترجمان برطانوی وزیراعظم رشی سونک حراست کو حیران کن اور ناقابل قبول قراردیتے ہوئے چین سے تحفظات کا اظہار اور انسانی حقوق کے معاملے پر چین سے ہر سطح پر بات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
چین کورونا

مزید :

علاقائی -