غیور عوام نے ثابت کردیا وہ کپتان کے ساتھ ہیں،ناصر سلمان

غیور عوام نے ثابت کردیا وہ کپتان کے ساتھ ہیں،ناصر سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن برائے ٹریڈرز ناصر سلمان نے کہا ہے کہ غیور پاکستانی عوام نے اپنے کپتان کے شانہ بشانہ نکل کر ثابت کردیا کہ حقیقی آزادی اور نئے پاکستان کی منزل قریب ترین ہے۔ کرپٹ امپورٹڈ اور فاسشٹ حکومت کیخلاف عوام کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ملک کو لوٹنے والے اور اقتدار کو ذاتی عیاشیوں کا ذریعہ بنانے والے امپورٹڈ ٹولے کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ 

عمران خان نے جو شعور اور بیداری عوام کے ذہنوں میں ڈال دی ہے قوم اس کے بعد اس امپورٹڈ ٹولے کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف تاجروں مزدوروں کسانوں طالبعلموں اور عوامی سماجی شعبہ ہائے زندگی کی مقبول ترین جماعت ہے۔ قوم قائد عمران خان کے شانہ بشانہ نئے پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور حقیقی آزادی کے حصول کیلئے ڈٹ کر کھڑی ہے۔