شاپنگ بیگ ٹھکانے لگانے کے عمل کو فائدہ مند بنانا ہو گا،عثمان خان

شاپنگ بیگ ٹھکانے لگانے کے عمل کو فائدہ مند بنانا ہو گا،عثمان خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول (ای پی ڈی) عثمان علی خان کی زیر صدارت ماحولیاتی ماہرین کے ایک اجلاس میں پلاسٹک ری سائیکلنگ پر پنجاب حکومت کی حکمت عملی کے مسودے کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ای پی اے خواجہ ذیشان سکندر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا ء سے خطاب میں سیکرٹری ای پی ڈی نے پلاسٹک اشیا کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کی سٹریٹجی کو زیادہ قابل عمل بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ فوکس گھریلو صارفین پر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ مائیکرون سے کم والی پلاسٹک اشیا بالخصوص شاپنگ بیگز کو ٹھکانے لگانے کے عمل کو صارف کیلئے فائدہ مند بنانا ہوگا تاکہ وہ ماحول میں بہتری کے عمل میں زیادہ دلچسپی لیں۔

 سیکرٹری ماحولیات عثمان علی خان نے مختلف ممالک میں اپنائی جانے والی حکمت ہائے عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہمسایہ ملک کے ماڈل پر پلاسٹک سٹریٹجی آگے بڑھائیں گے۔