اقبال ٹاؤن میں فری آئی کیمپ

اقبال ٹاؤن میں فری آئی کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)اقبال ٹاؤن بسم اللہ چوک میں سیاسی سماجی رہنما رائے طاہر ستار اور تحریک انصاف کے رہنما  غلام مصطفی نے اپنے حلقہ کی عوام کی سہولت کے لیے دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں عینکیں اور ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔رائے طاہر ستار اور غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ علاقہ کی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا،علاقہ میں امن و امان کا قیام،تعلیمی و طبی سہولیات کی فراہمی کو نصب العین بنا لیا ہے،بہت جلد اقبال ٹاؤن کو بہترین سوسائٹیوں میں شامل کریں گے