آرمی چیف کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں،اشرف جلالی

آرمی چیف کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہؐ سید اور حافظ سپہ سالار کا خیر مقدم کرتی ہے۔ سنیارٹی کی بنیاد پر سپہ سالار کے تقرر پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ حافظ اور سید آرمی چیف سے فوج کے ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ والے شعار کو اجاگر کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

  امید ہے کہ نئے آرمی چیف سید محمد عاصم منیر فوج کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی بنائیں گے۔ جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے نظریاتی سرحدوں کا تحفظ ناگزیر ہے۔