لکی مروت میں دہشت گروں کے خلاف آپریشن

لکی مروت میں دہشت گروں کے خلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبرپختونخوا کا قبائلی ضلع لکی مروت کچھ عرصہ سے دہشت گردانہ کارروائیوں سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور دو ماہ کے دوران ٹارگٹ کلنگ و دہشت گردی کے کئی واقعات رو نما ہو چکے ہیں جن میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسروں اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔گزشتہ روز پاک فوج نے ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ پشان میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے دہشت گردوں کے مخصوص ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے کرم پار علاقے میں دہشت گردحملے میں چھ پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد جنوبی ضلع میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی، تین روز قبل دہشت گردوں نے منظر فقیر علاقے میں پولیس چوکی پر حملہ بھی کیا تھا جبکہ اِسی علاقے میں دو فوجی جوانوں کو شہید اور کئی ایک کو زخمی کر دیا گیا تھا۔خیبر پختونخو اکے مختلف اضلاع کی پولیس فورس نے لکی مروت اور ملحقہ علاقوں  میں سرچ آپریشن بھی کیا لیکن کوئی واضح کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی جس کے بعد پاک فوج نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آپریشن شروع کردیا۔ لازم ہے کہ یہ آپریشن اُس وقت تک جاری رکھا جائے جب تک اِس علاقے کو دہشت گرد وں سے مکمل طور پر پاک نہ کر لیا جائے۔

مزید :

رائے -اداریہ -