پاسپورٹ فیس ادائیگی، امیگریشن معاملات میں آسانی کیلئے پورٹل ایپ کا آغاز

پاسپورٹ فیس ادائیگی، امیگریشن معاملات میں آسانی کیلئے پورٹل ایپ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(افضل افتخار) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اورپاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے موبائل اور ویب پورٹل کے ذریعے عوامی خدمات سر انجام دینے کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کر لیا جس کے تحت پاسپورٹ فیس سمیت امیگریشن کے معاملات میں آسانی کیلئے پورٹل کو باقاعدہ موبائل ایپ کے ذریعے آغاز کر دیا۔دوسری جانب پاسپورٹ کی فیس جمع کروانے میں آسانی کیلئے 31جنوری 2023ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جس کے بعد پاسپورٹ بنوانے والے سائل ایپ کی ذریعے فیس کی ادائیگی کر سکیں گے۔اس سلسلہ میں الیکٹرانک ادائیگی،فیس ادا کریں،فیس معلوم کریں،بی ایس آئی ڈی کی اطلاع،ادائیگی کی تصدیق،شکایات کا ازالہ سمیت دیگر سہولیات سے آراستہ اس ایپ میں امیگریشن و پا سپورٹ کے حتمی مراحل تک کی معلومات بذریعہ موبائل ایب حاصل کی جاسکیں گی، عوام کی جانب سے حکومت کے اس عمل کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے جس میں پہلی مرتبہ جدید آلات کے ذریعے اس کام کو مکمل کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کی گئیں ہیں۔
پورٹل ایپ 

مزید :

صفحہ اول -