ایف بی آرکا خیبرپختونخوا میں 16 نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ  

     ایف بی آرکا خیبرپختونخوا میں 16 نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خیبرپختونخوا میں 16 نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت پر قابو پانے کیلیے خیبر پختونخوا میں 16 نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق نئی چیک پوسٹوں کے مقامات پر موبائل وینز کی تعداد اور حدود کا تعین کرلیا گیا۔ ایف بی آرکی چیک پوسٹیں ان لینڈ ریونیو کے تحت قائم کی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق چیک پوسٹیں خیبر، مالاکنڈ، میرانشاہ، پشاور، چارسدہ، مردان اور صوابی میں قائم کیے جائیں گے۔
 ایف بی آر

مزید :

صفحہ اول -