ریکوڈک،سپریم کورٹ کا اگلے  ہفتے فیصلہ سنانے کا عندیہ 

 ریکوڈک،سپریم کورٹ کا اگلے  ہفتے فیصلہ سنانے کا عندیہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ اگلے ہفتے سْنائے گی۔پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔ ریکوڈک منصوبے کے ماحول دوست ہونے کے عدالتی سوالات پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا ریکوڈک منصوبے میں تمام تر ماحولیاتی تحفظات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے، عدالت نے ریکوڈک منصوبے کیلئے استعمال ہونیوالے پانی کا سوال کیا تھا، کمپنی جو پانی استعمال کریگی وہ جانداروں کے استعمال کے قابل نہیں، پائپ لائن سے جانیوالا پانی گوادر بندرگاہ پر صاف ہونے کے بعد سمندر میں جائیگا۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسا ر کیا کہ کیا سمندر کا پانی ریکوڈک تک لا کر استعمال نہیں ہو سکتا؟ جس پر مخدوم علی خان نے کہا ریکوڈک سے گوادر 680 کلومیٹر ہے، روزانہ پانی لانا ناممکن ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل بولے پرا جیکٹ میں مسلسل پانی کے استعمال سے بلوچستان میں خشک سالی ہو سکتی ہے۔مخدوم علی خان نے بتایا تحقیق کے مطابق ریکوڈک میں پانی کا ذخیرہ منصوبے کی مجموعی زندگی سے زیادہ ہے، لوکل لیبر قوانین ہی ریکو ڈ ک کان کے ملازمین پر لاگو ہونگے، اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اقدار کی پابندی کی جائیگی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ رواں ہفتے جمعرات تک سماعت مکمل کر لیں گے، 5 دسمبر سے شروع ہونیوالے ہفتے میں مختصر فیصلہ سنادیاجائیگا، کیس کی مزید سماعت 29 نومبر کو ہو گی۔
ریکوڈک منصوبہ

مزید :

صفحہ اول -