اعظم سواتی کے بیٹے نے والد کے پولیس مقابلے میں قتل کرنیکا خدشہ ظاہر کیا ہے، فواد

اعظم سواتی کے بیٹے نے والد کے پولیس مقابلے میں قتل کرنیکا خدشہ ظاہر کیا ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز ایجنسیاں)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا عمران خان کی طرح میں بھی پوچھنا یہ چاہتا ہوں کیا عزت صرف طاقتور لوگوں کی ہے، جو پاکستان کے شہری ہیں ان کی کوئی عزت نہیں،سینیٹرز بے عزت پیدا ہوئے ہیں،ارکان اسمبلی کی کوئی عزت نہیں، ہم چاہتے ہیں انصاف ہونا چاہیے،قانون کی حکمرانی تب ہوگی جب طاقتور قانون کو جوابدہ ہوں گے لیکن آج وہ نہیں، اعظم سواتی کو انصاف نہیں ملا جس پر اس نے سخت بات کر دی تواس کو بھی گرفتار کر لیا۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا اعظم سواتی کے بیٹے کا روتے ہوئے فون آیا ہے کہ ان کے والد کو پولیس مقابلے میں قتل کرا دیا جائیگا، انہیں عدالت میں پیش نہ کریں انہیں گولی مروا دی جائے گی،یہ کیسا نظام ہے، عمران خان سوال اٹھائے گولی مروا دیں،اعظم سواتی اٹھائے اس کو گولی مروا دیں، ارشد شہید سوال اٹھائے اس کو شہید کر دیں، ہم نے بڑے ظلم اور زیادتی سہے ہیں مقابلہ کیا ہے، ان زیادتیوں کا بھرپور مقابلہ کرنا ہے،آپ اپنے ظلم میں اضافہ کرتے جائیں ہم مزاحمت پر اضافہ کرتے جائیں گے، ہم ظلم کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -