آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے کا شیڈول تاحال طے نہ ہوسکا

آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے کا شیڈول تاحال طے نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے کا شیڈول تاحال طے نہ ہوسکا۔پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز روئز نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہتر ٹارگٹ سپورٹ کیلئے پالیسیوں پر بات چیت جاری ہے۔آئی ایم ایف نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے پلان کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔ نمائندہ آئی ایم ایف نے کہاکہ مذاکرات کیلئے ریکوری پلان کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک کی سپورٹ کیلئے بھی پلان ضروری قرار دیدیا۔ نمائندہ آئی ایم ایف نے کہاکہ انسانی ہمدردی اور بحالی کی ضروریات پورا کرنا ترجیح ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے ریکوری پلان کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔
آئی ایم ایف 

مزید :

صفحہ اول -