لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے درخواست جی ایچ کیوبھجوادی

  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے درخواست جی ایچ کیوبھجوادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) بھجوادی۔گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے 6 سینئر ترین افسران کے سمری میں سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف تعینات کیا تھا۔آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جی ایچ کیو بھجوادی۔خیال رہے کہ وزیراعظم کو موصول ہونے والی 6 سینئرترین افسران کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر بہاولپور تعینات ہیں اور وہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (ا?ئی ایس ا?ئی) کے سربراہ بھی رہے ہیں۔
 فیض حمید 

مزید :

صفحہ اول -