معروف صنعت کا ار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

    معروف صنعت کا ار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف صنعت کار ایس ایم منیر دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال کر گئے۔سابق صدر کاٹی دانش خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معروف صنعتکار ایس ایم منیر چل بسے ہیں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایس ایم منیر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ممتازصنعت کار ڈین گروپ کے سربراہ تھے۔چنیوٹی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر 1945 میں پیدا ہوئے اور 1964 میں لیدر کے کاروبار سے وابستہ ہوگئے۔ لیدر ایکسپورٹر ہونے کے ساتھ انہوں نے کئی ٹیکسٹائل فیکٹریز بھی کامیابی سے لگائیں، 1993-94 میں ایف پی سی سی آئی کے صدر منتخب ہوئے اور پھر یو بی جی گروپ کے تحت ایف پی سی سی آئی پر طویل عرصے برسراقتدار گروپ کی رہنمائی کرتے رہے۔ایس ایم منیر مختلف کمپنیوں اور بینکوں کے بورڈ ممبر بھی رہے۔صنعت کار برادری کی ایس ایم منیر سے لگاؤ تھا، وہ گردے کے عارضے کے باوجود آخری دم تک کاروباری برادری کے مسائل حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں آگے آگے رہے۔حتیٰ کے پیر کے دن بھی گورنر سندھ سے صنعتکاروں سے ملاقات میں صنعتکاروں کی نمائندگی کی، تقریب کے چند ہی گھنٹوں بعد کاروباری برادری کے رہنما  ایس ایم منیر زندگی کی ریس ہار گئے۔  
 ایس ایم منیر

مزید :

صفحہ اول -