بلاول بھٹوزرداری کو اب ملک کا وزیراعظم بنوائیں گے، ناصر شاہ

بلاول بھٹوزرداری کو اب ملک کا وزیراعظم بنوائیں گے، ناصر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم بنوانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔کورنگی میں جلسے سے خطاب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اب ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورنگی کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کئی ترقیاتی منصوبے دیے گئے۔صوبائی وزیر بلدیاتی نے مزید کہا کہ شہر اور کورنگی میں مزید ترقیاتی کام ہوں گے۔