ضلع چترال لوئر میں ٹمبر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ضلعی انتظامیہ 

    ضلع چترال لوئر میں ٹمبر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ضلعی انتظامیہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ کی ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی جاری ہے، انتہائی منظم سمگلر گروہ کے خلاف بڑی کامیابی، بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی عمارتی لکڑی سے لدھی ڈاٹسن گاڑی بمع پائلٹ موٹر سائیکل پکڑ لی گئی، ایک ملزم فرار جبکہ ایک گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق علاقہ کیسو و خیرآباد سے مسلسل سمگلنگ کی اطلاع تھی جس کے خلاف متعدد بار پوری پوری رات کاروائیاں کی گئیں لیکن ٹمبر مافیا کے منظم انٹیلیجنس نظام کی وجہ سے ہمیشہ کاروائی ناکام ہوتی رہی، اسسٹنٹ کمشنر دروش کے مطابق ٹمبر مافیا کے انٹلیجنس نیٹ ورک کو توڑنا انتہائی مشکل تھا کیونکہ جگہ جگہ کھڑے جاسوس مسلسل اسسٹنٹ کمشنر دروش کی نقل و حرکت کی نگرانی پر مامور تھے، بالآخر انٹیلیجنس حصار کو توڑنے میں کامیابی ملی اور تین گھنٹے کی کاروائی کے بعد لوڈڈ گاڑی بمع ڈرائیور پکڑ لی گئی، جبکہ ایک جاسوس موٹر سائیکل بھی تحویل میں لیا جا چکا ہے۔ ملزم بمع گاڑیوں و ٹمبر فارسٹ ڈپارٹمنٹ کو موقع پر حوالہ کرکے ضروری قانونی کاروائی کی ہدایت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش نے اس کامیابی کو تاریخی قرار دیا جو ٹمبر مافیا کے حوصلے پست کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔