پشاور، بین المذاہب و مسلک ہم آہنگی کیلئے قومی امن جرگہ کا قیام 

پشاور، بین المذاہب و مسلک ہم آہنگی کیلئے قومی امن جرگہ کا قیام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور(سٹی رپورٹر) جے یو آئی کے مقامی رہنما اقبال شاہ حیدری نے  بین المذاھب و مسلک ہم آھنگی کے لیئے قومی امن جرگہ کے قیام اور عبوری ڈھانچے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی امن جرگہ مختلف مسالک و مذاھب کے درمیان محبت اخوت اور ھم آھنگی کی فضاء کو فروغ دینے کے لیئے کام کرے گا، گزشتہ روز پریس کلب پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرگہ کے سیکرٹری جنرل کی زمہ داریاں سید اظہر علی شاہ کو سونپی گئی ہیں اسی طرح ضلع پشاور کے لیئے حاجی طارق آفریدی چیئرمین اور زوالفقار حیدری سیکرٹری جنرل ہونگے،    قومی امن جرگہ برائے بین المذاھب و مسلک ہم آھنگ کے چئیرمین اقبال شاہ حیدری  نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی مسلمانوں اور اسلامی مملکتوں کے خلاف سازشیں ڈھکی چھپی نہیں ہیں،مسلمانوں کو تقسیم در تقسیم کرکے اپنے مذموم مقاصد کیئے جارہے ہیں ہم وطن عزیز میں امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی امن جرگہ کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے خطے کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کی ضرروت محسوس کی گئی کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب اور مسالک کے درمیاں ہم آہنگی کی فضا کو برقرا ررکھنے اور اس میں مزید اضافہ کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز وکو اگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ قومی امن جرگہ اس سلسلے میں پہلی کاوش ہے، امن جرگے کے پلیٹ فارم سے صوبے میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے اور معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھی جائینگی۔انہوں نے مزید کہا کہ امن جرگہ کے پلیٹ فارم سے سیمینار ز، مکالمے  اور دیگر سرگرمیاں شروع کی جائینگی،پریس کانفرنس میں قومی امن جرگے کے دیگر اکابرین بھی موجود تھے۔