قائمہ کمیٹی برائے محکمہ زکٰوۃ، عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقی خواتین کے اجلاس کاانعقاد

قائمہ کمیٹی برائے محکمہ زکٰوۃ، عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقی خواتین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور(سٹا ف رپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقی خواتین کے اجلاس کا انعقاد گزشتہ روز منعقد ہوا  جس کی  صدرات چئیر پرسن و ایم پی اے ستارہ آفرین نے کی۔ اجلاس میں گزشتہ دو سالوں کے دوران خیبرپختونخوا میں تشکیل کردہ زکوٰۃ کمیٹیاں اور ان کی ضلعی وائز تفصیل، اس دوران زکوٰۃ فنڈز سے مستفید ہونے والے مستحقین کی تعداد و تفصیل جبکہ ضم اضلاع میں بھی سال 2019 تا 2021 کل تقسیم شدہ زکوٰۃ کی رقوم کی تفصیلات اور ضم اضلاع میں زکوٰۃ فنڈز سے مستفید ہونے والے مستحقین سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس میں گھریلوں تشدد بل سے متعلق قواعد و ضوابط میں تاخیر کا جائزہ لینے کیلئے ایم پی اے نگہت اوکزئی کی نگرانی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں ممبران کمیٹی و اراکین صوبائی اسمبلی محمد شفیق آفریدی، ساجدہ حنیف، نگہت یاسمین اورکزئی، زینت بی بی، شاہدہ بی بی اور ایم پی اے بصیرت خان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود، ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹریز زکوٰۃ و عشر، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون، ڈپٹی و اسسٹنٹ سیکرٹریز صوبائی اسمبلی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ڈائریکٹر زکوٰۃ اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پشاور کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران بھی شری