معیشت، دفاع وسلامتی پر سیاست بند ہونی چاہیے، فائق شاہ

معیشت، دفاع وسلامتی پر سیاست بند ہونی چاہیے، فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ معیشت، دفاع اور سلامتی پر سیاست بند ہونی چاہیے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دس سال تک تعلیمی، زرعی اور معاشی ایمرجنسی نافذ کی جائے تمام ادارے مل کر ایک بورڈ تشکیل دیں جو پالیسی بنائیں اور اس پر عمل درآمد کروائیں، اس کے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات، پیداوار اور سرمایہ کاری کی جاندار پالیسی جو تسلسل کیساتھ جاری رہنے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں ایک مستقل میثاق کریں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ معاشی اعدادوشمار پر دھوکہ دہی کی سیاست اور غیر یقینی نے وینٹی لیٹرتک پہنچا دیا ہے کسی ایک جماعت یا ادارے سے صورتحال سنبھالنا ناممکن ہے امن ترقی پارٹی بار بار باور کروا چکی ہے ایک جامع بورڈ تشکیل دیا جائے، انہوں نے کہا کہ سیاست صرف کھیل تماشا بنا دیا گیا ہے جو اشرافیہ کھیل رہی ہے عوام درمیان میں پس رہے ہیں، حکومت پہل کرے اور مشترکہ حکمت عملی پر بات کا آغاز کرے۔